Wednesday, 12 December 2018, 09:50:50 am
حکومت ملکی ثقافت کو بہتر انداز میں اجاگر کرنے کیلئے کوشاں ہے،فیاض الحسن
November 11, 2018

پنجاب کے اطلاعات وثقافت کے وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کی ثقافت کو بہتر انداز میں اجاگر کرنے کی بھرپور کوششیں کررہی ہے ۔

اتوار کے روز لوک ورثہ اسلام آباد میں تقسیم ایوارڈکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنی شاندار ثقافت پرفخر ہے ۔فیاض الحسن چوہان نے ملک کے ثقافتی ورثے کواجاگر کرنے پر لوک ورثہ کی انتظامیہ کو مبارک باد دی ۔