Wednesday, 12 December 2018, 09:46:36 am
این ایچ اے کا مسافروں کی سہولت کیلئے موبائل اپیلی کیشن کا اجراء
November 11, 2018

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ملک میں مسافروں کی سہولت کیلئے آج اپنی موبائل ایپلی کیشن جاری کی ہے۔ابتدائی طو پر یہ ایپلی کیشن اینڈ رائیڈ صارفین کیلئے تیار کی گئی ہے۔ریڈیو پاکستان کے کراچی کے نمائندے محمد وقاص نے بتایا ہے کہ اب مسافر اس ایپلی کیشن کے ذریعے ٹول پلازہ اور ٹول ٹیکس ' روڈ سیفٹی گائیڈ لائن' موٹروے پولیس کے بارے میں رہنمائی این ایچ اے کی پرجیکٹ تفصیلات اور موٹرویز' ہائی ویز اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں نقشہ جات کی تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔