Wednesday, 12 December 2018, 10:59:50 am
علمائے کرام کی 20نومبر کو رحمت اللعالمین کانفرنس کے انعقاد کے حکومتی فیصلے کی تحسین
November 11, 2018

علمائے کرام نے اس ماہ کی 20 تاریخ کو رحمت اللعالمین کانفرنس کے حکومتی فیصلے کو سراہا ہے۔انہوں نے ریڈیوپاکستان کے خبروں اور حالات حاضر کے چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اسلامی سرگرمیاںریاست کے اشتراک سے کی جانی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں امام کعبہ کی شرکت پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام امن ،بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کا درس دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کو تعلیمی نصاب میں لازمی قرار دیا جانا چاہئے۔پروگرام میں رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن، ڈاکٹر رشید احمد خان، ڈاکٹر محمد سجاد، ڈاکٹر دوست محمد، ڈاکٹر محمد طفیل اور ریٹائرڈ بریگیڈیئر ٹیپو سلطان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔