Friday, 29 March 2024, 12:20:00 pm
بلوچستان کے تمام اضلاع میں ون ونڈواحساس سنٹرز کھولیں جائینگے:ثانیہ
October 11, 2021

غربت کے خاتمے اورسماجی تحفظ کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی سینیٹرڈاکٹر ثانیہ نشتر نے رواں سال بلوچستان کے تمام اضلاع میں ون ونڈواحساس سنٹرز کھولنے کااعلان کیاہے۔انہوں نے اس بات کااعلان ضلع کیچ کے دورے کے دوران کیا۔ڈاکٹرثانیہ نشترنے کہاکہ جنوبی بلوچستان کے دوردرازکے اضلاع میں و ن سٹاپ شاپ اور ون ونڈواحساس سنٹرز کھولنا ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ لوگوں کو اس سہولت سے جلدازجلد فائدہ پہنچ سکے۔انہوں نے کہاکہ جنوبی بلوچستان کے دشوارگزارعلاقوں کے تناظرمیں احساس پروگراموں کی مقامی تقاضوں کے مطابق حکمت عملی تشکیل دی جارہی ہے تاکہ دورافتادہ علاقوں میں موبائل ون ونڈوومراکزکے ذریعے سہولت فراہم کی جاسکے۔ڈاکٹرثانیہ نشترنے اپنے دورے کے دوران مقامی افرادسے ملاقات کی اورعلاقے میں شروع کئے جانے والے احساس پروگراموں کے بارے میں ان کی رائے حاصل کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.