Friday, 19 April 2024, 05:50:07 pm

مزید خبریں

 
حکومت نے عوام کو گندم مہیا کرنے کیلئے آٹھ لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، کامران خان بنگش
October 11, 2020

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے مشیر اطلاعات کامران خان بنگش نےکہاہےکہ حکومت نے عوام کو گندم مہیا کرنے کےلئے آٹھ لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے اتوار کی سہ پہر پشاور میں ایک نیوز بریفنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ ادارے لوگوں کو حکومت کی طرف سے مقرر کردہ قیمتوں پر گندم کی فراہمی یقینی بنانے کےلئے کام کررہے ہیں۔

 انہوں نےکہا کہ صوبائی حکومت پشاور کی تاریخی شان و شوکت کی بحالی کےلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے اور خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان شہر کے قدیم تاریخی مقامات کو ان کی اصل حالت میں محفوظ رکھنے کےلئے پشاور کی بحالی کے منصوبے کی ذاتی طور پر نگرانی کررہے ہیں۔

 مشیر نے کہا کہ حکومت قبائلی علاقوں کو انتظامی طور پر منظم اضلاع کے برابر لانے کےلئے بھی کوششیں کررہی ہیں اور وہاں کئی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.