Saturday, 20 April 2024, 09:11:34 am
پاکستان بھارت سےآزادی کی جدوجہدمیں اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ کھڑارہےگا:وزیرخارجہ
October 11, 2019

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت سے آزادی کی جدوجہد میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا ۔آج ریڈیوپاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام ہرجمعہ کو کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اپنے گھروں سے باہر نکلیں اور آج بھی وہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کشمیریوں کی حمایت کیلئے مظاہرہ کررہے ہیں ۔ ایک سوال پر وزیرخارجہ نے کہاکہ چین نے تمام عالمی فورموں پرکشمیر کے بارے میں پاکستان کے موقف کی توثیق کی ہے اور وزیراعظم عمران خان کے بیجنگ کے دورہ کے دوران کشمیر کے مسئلے کے بارے میں پاکستان کے موقف کی حمایت کی ۔وزیراعظم کے آئندہ دورہ ایران اور سعودی عرب کے بارے میں ایک اور سوال پر شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کم کرانے کا ارادہ رکھتا ہے اور وہ اسی مقصد کیلئے دونوں ملکوں کا دورہ کررہے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.