Tuesday, 23 October 2018, 05:49:40 am
سیالکوٹ،بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کی بلااشتعال فائرنگ سے شہری شدید زخمی
October 11, 2018

آج بھارتی بارڈ ر سیکورٹی فورس کی سیالکوٹ سیکٹر کے گائوں سکھیال پر بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری محمدحنیف شدید زخمی ہوگیا۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق محمد حنیف کھیتوں میں کام کررہا تھا جب وہ بھارتی فائرنگ کا نشانہ بنا۔ اسے فوری طور پر سی ایم ایچ سیالکوٹ منتقل کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھار ت کی طرف سے ایک معصوم شہری پر بلااشتعال فائرنگ اور ورکنگ بائونڈری پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر احتجاج کیلئے پاکستان رینجرز نے فلیگ میٹنگ بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔