Saturday, 20 October 2018, 12:39:03 am
روس امریکہ کیساتھ تزویراتی ہتھیاروں میں کمی کے معاہدے میں مزید5سال کیلئے توسیع پر تیار
October 11, 2018

 روس امریکہ کے ساتھ اسٹرٹیجک ہتھیاروں میں کمی کے معاہدے میں مزید پانچ سال کیلئے توسیع کیلئے تیار ہے ۔روس کی وزارت خارجہ کی جوہری عدم پھیلائو اور ہتھیاروں کی روک تھام کے محکمے کے ڈائریکٹر ولادی میر یرماکوف نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی فرسٹ کمیٹی کے اجلاس میں کہاکہ معاہدے میں توسیع سے قبل ضروری ہے کہ امریکہ اس پرعمل درآمد کے مسائل حل کرے ۔نیوسٹارٹ نامی معاہدے پر 2011 میں عمل درآمد شروع ہوا تھا جو 2021 میں ختم ہورہا ہے معاہدے کے تحت روس اورامریکہ کو رواں سال فروری تک اپنے جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں کمی کرنا تھا معاہدے میں باہمی رضامندی سے پانچ سال تک توسیع دی جاسکتی ہے ۔دونوں ممالک نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے مقررہ مدت میں ہتھیاروں میں کمی کا عمل مکمل کرلیا ہے ۔ولادی میر یرماکوف نے کہاکہ تاہم روس کو نئی امریکی جوہری ڈاکٹرائن پرتشویش ہے ۔