Saturday, 20 October 2018, 01:30:58 am
پاکستان،انڈونیشیا دوطرفہ تعلقات کے فروغ پرمتفق
October 11, 2018

File Photo

وزیرخزانہ اسدعمرنے پاکستان اورانڈونیشیا کے درمیان تجارتی تعلقات وسیع کرنے کی ضرورت پر زوردیاہے۔انڈونیشیا کے جزیرہ بالی میں اپنے انڈونیشیا کے ہم منصبSri Mulyani Indrawati سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے زوردیاکہ وہ 2017ء میں ترجیحی تجارت کے معاہدے کے جامع جائزے کے بعد پاکستان کو دیئے گئے اضافی ٹیرف کی جلد توثیق کرے۔Sri Mulyani Indrawati نے انڈونیشیا کی جانب سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی خواہش کااعادہ کیا اور پاکستان کی طرف سے اٹھائے گئے نکات کے حل میں اپنے تعاون کایقین دلایا۔انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پربھی تبادلہ خیال کیا۔اسدعمرنے عالمی بنک کے صدرڈاکٹرجم یانگ کم سے بھی ملاقات کی جس میں پاکستان اور عالمی بنک کے درمیان تعاون کی موجودہ سطح کاجائزہ لیاگیا۔189ممالک سے پندرہ ہزار سے زائدمندوبین آئی ایم ایف اورورلڈبنک گروپ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے اس وقت انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں موجود ہیں۔