Friday, 29 March 2024, 05:06:37 am
پاکستان کا عالمی برادری پر عوام کو اقوام متحدہ کے ترقیاتی ایجنڈے میں پیچھے نہ چھوڑنے پر زور
October 11, 2018

پاکستان نے عالمی برادری پر زوردیاہے کہ اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ نوآبادیاتی اورغیرملکی تسلط کے تحت مصائب کاشکارعوام کو اقوام متحدہ کے 2030ء کے ترقیاتی ایجنڈے میں پیچھے نہ چھوڑاجائے۔یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کی دوسری کمیٹی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہی جو اقتصادی اور مالی امو رسے نمٹنے کے بارے میں کام کرتی ہے۔ملیحہ لودھی نے کہاکہ پاکستان نوآبادیاتی اور غیرملکی تسلط کے تحت رہنے والے عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔پاکستانی مندوب نے کہاکہ اقوام متحدہ کے منشور کی روشنی میں حق خودارادیت عوام کابنیادی حق ہے۔ملیحہ لودھی نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کو جنوبی ملکوں کے درمیان تعاون کی روشن مثال بھی قراردیا۔انہوں نے کہاکہ اس بڑے منصوبے سے دونوں ملکوں ،خطے اورخطے سے باہرکے ممالک کو وسیع پیمانے پراقتصادی اورترقیاتی فوائدحاصل ہونگے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.