Tuesday, 23 October 2018, 06:39:14 am
وزیر خارجہ،تاجک وزیراعظم کا دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی،کاسامنصوبے پر کام تیز کرنے پر تبادلہ خیال
October 11, 2018

 پاکستان اور تاجکستان نے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے آج دوشنبے میں سربراہان حکومت کے سترھویں اجلاس کے موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور تاجکستان کے وزیراعطم Qohir Rasulzodaکے درمیان ملاقات میں ہوا۔وزیرخارجہ نے قریبی اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔فریقین نے اطمینان کا اظہار کیا کہ دوطرفہ سیکورٹی اور دفاعی تعاون میں اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے کہاکہ کاسا 1000منصوبے پر پیش رفت اور اس پر تیز رفتاری سے عمل درآمد پر بھی اتفاق  کیا گیا۔وزیرخارجہ نے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے تاجک وزیراعظم کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔شاہ محمود قریشی نے تاجکستان کے وزیراعظم کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔