Thursday, 25 April 2024, 12:10:44 pm
نوازشریف کےخلاف العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت کل تک ملتوی
October 11, 2018

 اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کےخلاف العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت کل (جمعہ) تک ملتوی کردی ہے۔

 جج محمد ارشد ملک ریفرنس کی سماعت کررہے ہیں۔

 عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس میں بیان قلمبند کرانے کےلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ واجد ضیا کو طلب کرلیا ۔

سماعت کے دوران نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ نوازشریف کا بیان ریکارڈ کرنے کےلئے تاریخ مقررکریں، سابق وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث نے نیب کے پراسیکیوٹر کی درخواست کی مخالفت کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.