Tuesday, 23 October 2018, 06:31:13 am
حکومت 50 لاکھ مکانات، ایک کروڑ ملازمتوں کی فراہمی کیلئے پُرعزم ہے،طارق بشیر چیمہ
October 12, 2018

ہائوسنگ ا ورتعمیرات کے وفاقی وزیرچودھری طارق بشیرچیمہ نے کہاہے کہ حکومت پچاس لاکھ مکانات اور ایک کروڑ ملازمتوں کی فراہمی کاوعدہ پورا کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اورحالا ت حاضرہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبے سے کم آمدنی والے طبقے کو کم قیمتوں میں گھرفراہم کئے جائیں گے۔

ہائوسنگ کے وزیرنے کہاکہ اس منصوبے کے تحت رجسٹریشن مہم کے ذریعے اکٹھے کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق تمام گھروں کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔

وفاقی وزیرنے کہاکہ یہ منصوبہ وفاقی حکومت کے اشتراک سے نجی شعبے میں شروع کیاجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی سطح پر ہائوسنگ منصوبے کے آغاز کے بعد تمام صوبوں کو ایسا ہی پروگرام صوبائی سطح پر شروع کرنے کے لئے کہاجائے گا۔

طارق بشیرچیمہ نے کہاکہ منصوبے کے لئے تجارتی بنکوں کے ذریعے مالی قرضوں کی سہولت کے لئے اسٹیٹ بنک کو بھی منصوبے میں شامل کیاجارہاہے۔