Wednesday, 24 April 2024, 12:05:26 pm
حکومت نے پچاس لاکھ گھر تعمیر کرنے کی شاندار پالیسی کا آغاز کیا ہے:وزیراعظم
October 11, 2018

File Photo

 وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پانچ سال میں پچاس لاکھ گھر تعمیر کرنے کی اپنی انتہائی شاندار اور سنگ میل پالیسی کا آغاز کیا ہے۔

 آج (جمعرات) ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہاوسنگ منصوبے سے معاشرے کے پسماندہ طبقے کو سستے گھر فراہم کئے جائیں گے۔

 منصوبے سے ساٹھ لاکھ افراد کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، گھروں کی تعمیر میں براہ راست منسلک چالیس صنعتوں کےلئے طلب پیدا ہوگی اور براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری آئے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.