Monday, 10 December 2018, 10:06:50 pm
حکومت ملک میں معاشی استحکام لانے کیلئے پرعزم ہے،خسروبختیار
October 11, 2018

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں معاشی استحکام لانے کیلئے پرعزم ہے۔وہ  جمعرات کے روز اسلام آباد میں پاکستان کے 100 سی اورز کے عنوان سے ایک کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کررہے تھے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان میں عوام کیلئے بہت سے مواقع پیدا ہوں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا کہ صحت اور تعلیم کی بہتر سہولیات کی فراہمی وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے۔