Monday, 10 December 2018, 10:24:09 pm
حکومت اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتی ہے،وزیر اطلاعات
October 11, 2018

 وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان سویڈن کے ساتھ یکساں موقف اور جمہوریت کے فروغ کے باہمی مفاد پر مبنی تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے یہ بات انسانی حقوق' جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے بارے سویڈن کی سفیرANNIKA BEN DAVID  کے ساتھ آج اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان ایک جدید جمہوری ملک ہے جہاں عدلیہ آزاد ہے اور میڈیا نگرانی کا اپنا اہم کردار موثر انداز میں سرانجام دے رہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اور آئین کے مطابق انسانی حقوق کو بہت اہمیت دیتی ہے۔