Thursday, 28 March 2024, 02:56:49 pm
حافظ حفیظ الرحمن کاخسرہ کےخلاف مہم کی کامیابی کےلئے ٹھوس کوششوں پر زور
October 11, 2018

 گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت بلتستان میں خسرہ کےخلاف بارہ روزہ مہم کی کامیابی کےلئے ٹھوس کوششوں پر زوردیا ہے۔

 انہوں نے یہ بات گلگت میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

 انہوں نے والدین سے درخواست کی کہ وہ گلگت بلتستان میں خسرہ کے مرض کے خاتمے کےلئے محکمہ صحت کی ٹیموں کےساتھ تعاون کریں۔

 اس سے پہلے ڈائریکٹر ای پی آئی گلگت بلتستان ڈاکٹر شکیل احمد نے کہا کہ گلگت بلتستان میں مہم پیر سے شروع ہوگی جو اس مہینے کی ستائیس تاریخ تک جاری رہے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.