Friday, 29 March 2024, 05:42:22 pm
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح
October 11, 2018

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں خصوصاً وہاں کام کرنیوالے پاکستانی کارکنوں اورمحنت کشوں کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔اسلام آباد میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وزارت اورانسانی وسائل کی ترقی کی ڈویژن کے بریفنگ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بیرون ملک کام کرنے والے پاکستانی کارکن ملک کاقیمتی سرمایہ ہیں۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کویت، قطر، سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ملکوں میں روزگار کے مواقع سے بھرپورفائدہ اٹھانے کی حکمت عملی وضع کی جائے گی۔انہوں نے خصوصی معاون ذوالفقاربخاری کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل سے متعلق اپنی سفارشات پیش کرے گی۔مجوزہ کمیٹی سٹیٹ بنک، نادرا اورایف آئی اے کے ا شتراک سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر کے طریقہ کارپربھی نظرثانی کرے گی تاکہ ترسیلات زر کی قانونی ذرائع سے ملک میں منتقلی کو یقینی بنایاجاسکے۔عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وزارت اوراس سے ملحقہ محکموں میں میرٹ اورپیشہ وارانہ مہارت کی بنیاد پربورڈ آف گورنرز کے قیام کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے صنعتی یونٹوں میںکام کرنے والے محنت کشوں کے لئے سخت حفاظتی اقدامات کوبھی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.