Monday, 10 December 2018, 11:08:27 pm
بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی، پی ایچ ڈی سکالرسمیت 2 نوجوان شہید
October 11, 2018

File photo

آج مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں ایک پی ایچ ڈی سکالر کو شہید کردیا۔بھارتی فوج، پیرا ملٹری فورسز اور خصوصی آپریشن گروپ کے اہلکاروں نے پی ایچ ڈی سکالر ڈاکٹر منان بشیر کو کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔علاقے میں بھارتی فورسز کی جانب سے مظاہرین پر پیلٹ گن اور آنسو گیس کے شیل پھینکنے اور فائرنگ کے باعث متعدد نوجوان زخمی ہوگئے۔آخری اطلاعات آنے تک آپریشن جاری تھا۔ادھر آج شوپیاں میں نامعلوم مسلح افراد نے حریت کارکن طارق احمد کو بھی ہلاک کردیا۔