Friday, 29 March 2024, 01:42:44 pm
بھارت، روس سے دفاعی معاہدے کےبعدکاٹساسےبچنےکےلئے اپنےفیصلے پرغورکرے گا:امریکہ
October 11, 2018

امریکہ نے کہا ہے کہ بھارت، روس کے ساتھ 5 ارب ڈالر کے مالیت کے فضائی دفاعی نظام ایس 400 کی خریداری کے معاہدے کے بعد امریکی پابندیوں سے متعلق قانون کاٹسا سے بچنے کےلئے اپنے فیصلے پر غور کرے گا۔

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران بتائی۔

 پابندیوں کے امریکی قانون CAATSAکے تحت صرف صدر ٹرمپ کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ بھار ت کو پابندیوں کا شکار ملک روس کے ساتھ ہتھیاروں کے معاہدہ کرنے پر صدارتی رعایت دیں۔

 اس سے قبل بھارت نے گزشتہ ہفتے روس کے ساتھ فضائی دفاعی نظام ایس 400 Triumt کی خریداری کےلئے پانچ ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.