Thursday, 18 April 2024, 08:46:47 pm
ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں گزشتہ روز تک55فیصد کا واضح اضافہ ہوا،ایف بی آر
October 11, 2018

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کہا ہے کہ کل تک انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 55 فیصد اضافہ ہواہے۔

 ایف بی آر کے مطابق 2018 کے لئےاب تک چار لاکھ بیاسی ہزار 275 گوشوارے موصول ہوئے ہیں جبکہ 2017 میں اسی تاریخ تک تین لاکھ 12 ہزار سڑسٹھ گوشوارے موصول ہوئے تھے، اسی طرح موصول ہونے والے گوشواروں کی تعداد میں ایک لاکھ ستر ہزار دو سو آٹھ گوشواروں کا اضافہ ہوا ہے۔

 انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں اضافہ ٹیکس دہندگان کےموجودہ حکومت کی پالیسیوں اور ایف بی آر کے ای فائلنگ نظام کے استحکام پر اعتماد کا مظہرہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.