Saturday, 20 October 2018, 12:59:55 am
امریکی فوج نے ایف35جنگی طیاروں کو عارضی طور پر گراؤنڈ کر دیا
October 11, 2018

 امریکی فو ج نے F-35 جنگی طیاروں کے پورے بیڑے کو عارضی طور پر گرائونڈ کر دیا ہے۔یہ فیصلہ گزشتہ مہینے جنوبی کیرولینا میں ایک طیارے کو حادثے کے تناظر میں کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جنگی طیاروں کے ایندھن کے خراب پائپوں کا معائنہ کیا جائے گا۔F-35 جوائنٹ پروگرام آفس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے بین الاقوامی شراکت داروں نے طیاروں کی پروازیں معطل کر دی ہیں جبکہ پورے بیڑے کے ایندھن کے پائپوں کا معائنہ کیا گیا۔F-35 دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اور مہنگا ترین ہتھیاروں کا پروگرام ہے اور امریکی حکومت کے احتساب دفتر کے تخمینے کے مطابق منصوبے پر مجموعی طور پر دس کھرب ڈالر لاگت آئے گی۔