Thursday, 25 April 2024, 10:59:56 am
اقتصادی راہداری کے تحت منصوبوں پرعملدرآمدکرکے ملک کو ترقی کی شاہراہ پرگامزن کیاجائے گا:مراد
October 11, 2018

مواصلات کے وزیرمملکت مرادسعید نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت منصوبوں پرتیزی سے عملدرآمدکرکے ملک کو ترقی کی شاہراہ پرگامزن کیاجائے گا۔

اسلام آباد میں وزارت مواصلات میں سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کراچی کوئٹہ چمن ہائی وے ،رتوڈیرو بسیمہ روڈ، آوران خضدارروڈاورہوشاب آوران روڈ سمیت بلوچستان میں سڑکوں کی تعمیر کی سکیموں اور سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کابھی تفصیل سے جائزہ لیاگیا۔مرادسعید نے این ایچ اے ،ایف ڈبلیو او اورنیشنل ہائی وے اورموٹروے پولیس سمیت محکموں کو ہدایت کی کہ انہیں تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے قریبی رابطے بڑھانے چاہئیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.