Tuesday, 11 December 2018, 01:29:38 am
اقوام متحدہ کا سعودی عرب پر یمن میں فضائی حملوں میں شہریوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بند کرنے پر زور
October 11, 2018

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے نے سعودی عرب پر زور دیا ہے کہ وہ یمن میں شہریوں پر مہلک حملوں کا سلسلہ بند کرے۔یہ دباؤسعودی عرب اور اس کے اتحادی ملکوں کی طرف سے ساڑھے تین سال سے جاری خانہ جنگی میں شہریوں کاجانی نقصان محدود کرنے کیلئے کیا گیا ہے جس میں دس ہزار سے زیادہ شہری ہلاک ہوچکے ہیں اور یمن قحط سالی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔تاہم سعودی عرب نے گزشتہ ہفتے بچوں کے حقوق کے ادارے کو بتایا کہ وہ اتحادی ملکوں کے غلط اندازے درست کرنے کیلئے کام کررہا ہے۔