Wednesday, 24 April 2024, 07:20:08 pm

مزید خبریں

 
عوام نےنام نہاد انتخابات کے دوسرے مرحلےکوبھی مسترد کردیا ہے: مشترکہ مزاحمتی قیادت
October 11, 2018

 مقبوضہ کشمیر میں مشترکہ مزاحمتی قیادت نےکہا ہے کہ عوام نے گزشتہ روز نام نہاد انتخابات کے دوسرے مرحلے کے پولنگ ڈرامے کو بائیکاٹ اور مکمل ہڑتال کرکے ایک بار پھر مسترد کردیا ہے۔

 

سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اورمحمد یٰسین ملک پر مشتمل مزاحمتی قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاہے کہ عوام کا نعرہ ہے کہ  تمام انتخابات مسترد ،صر ف حق خودارادیت دیا جائے۔

 ادھر بھارتی فوج نے کپواڑہ اور بارہ مولا کے اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ کے علاقوں ہنڈواڑہ، Shatgund Bala،کالام آباد، Shatgund اور بارہ مولا کے علاقوں بانڈی پورہ اور سوپور میں کارروائیاں کیں۔

 ادھر قابض حکام نے شمالی کشمیر کے علاقوں کپواڑہ، بانڈی پورہ، پٹن اور بارہ مولا اور جنوبی کشمیر میں پلوامہ کے اضلاع میں موبائل اور انٹر نیٹ سروس معطل کردی ہے اور تمام تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

 ضلع پلوامہ کے علاقے کریم آباد میں ایک حملے میں بھارتی پولیس کا ایک سپیشل پولیس آفیسر زخمی ہوگیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.