قومی تحفظ خوراک کے وزیر سید فخر امام نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان زرعی شعبے خصوصاً زرعی تحقیق میں تعاون سے تمام فصلوں کی پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی۔ ہفتہ کے روز فیصل آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت چین کے سائنسدانوں کے کام سے استفادہ کرنے کیلئے سرفہرست دس سائنسدانوں کو پاکستان آنے کی دعوت دے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کپاس کی امدادی قیمت پانچ ہزار روپے فی کوئینٹل مقرر کی گئی ہے۔