Sunday, 12 September 2021, 06:52:09 am
حکومت کے زرعی معیشت پرتوجہ مرکوز کرنے کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں:فخر امام
September 11, 2021

File Photo

قومی غذائی تحفظ کے وزیر سید فخر امام نے کہا ہے کہ حکومت کے زرعی معیشت پرتوجہ مرکوز کرنے کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔آج (ہفتہ) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پرزوردیا کہ عالمی غذائی منڈیوں میں پاکستان کی جگہ یقینی بنانے کیلئے زیادہ اہمیت کی حامل فصلوں کی طرف جانا ہوگا ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت فی ایکڑ پیداوار برھانے کیلئے سائنس اور ٹیکنالوجی پرتوجہ دے رہی ہے ۔انہوں نے اس بات پر افسوس کااظہار کیاکہ زرعی ملک ہونے کے باوجود پاکستان غذائی تحفظ ، غذائیت کی کمی اور غربت جیسے مسائل کا سامنا کررہا ہے ۔فخر امام نے کہاکہ اس سال تین بڑی فصلوں میں خاطر خواہ اضافہ دیکھاگیا ہے گندم کی ستائیس اعشاریہ پانچ ملین شاندار پیداوار ہوئی ، چاول اور مکی پیداوار ساڑھے آٹھ ، آٹھ ملین ٹن رہی۔انہوں نے کہاکہ دیگر صوبوں کے تعاون سے پنجاب موجودہ زرعی طریقہ کار کو زیادہ اہمیت والی فصلوں میں تبدیل کرنے کیلئے جامع حکمت عملی کیلئے کوشاں ہے ۔انہوں نے کہاہماری زراعت میں لائیو سٹاک کا ساٹھ فیصد حصہ ہے اس کی ترقی کیلئے حکومت کسانوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.