ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کی پولنگ کل سے ہوگی۔پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوگی اور شام پانچ بجے ختم ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کی نگرانی کیلئے صوبائی ہیڈ کواٹرز اور اسلام آباد میں شکایتی مراکز قائم کئے ہیں۔ اسلام آباد کے شہری ٹیلی فون نمبروں 051-9204403 اور051-9204402 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔