File Photo
مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے بارے میں وزیر اعظم کے خصوصی نمائندے مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج کرنے میں یقین رکھتی ہے تاکہ اسلام اور نظریہ پاکستان کے مضبوط حامی پیدا کئے جا سکیں۔لاہور میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں کئی تعلیمی نظام کام کر رہے ہیں جو شفافیت کی روح کے خلاف ہے۔مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ حکومت زندگی کے ہر شعبے میں خواتین کو مکمل طور پر بااختیار بنانے کے لئے پُرعزم ہے کیونکہ یہ قائد اعظم محمد علی جناح کا ویژن تھا۔