Thursday, 22 October 2020, 02:05:08 pm
پسماندہ علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیراعظم
September 11, 2020

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز کوئٹہ میں بلوچستان کی صوبائی کابینہ کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
وزیراعظم نے کہا ہماری حکومت نے بلوچستان کیلئے پاکستان سکل ڈویلپمنٹ پروگرام میں خطیر رقم مختص کی ہے جو سب سے بڑے صوبے کے ساتھ ہمارے اخلاص و لگن کی عکاسی کرتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہم بلوچستان کے ہر علاقے بالخصوص صوبے کے جنوبی علاقے کی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔
وزیر منصوبہ بندی اسد عمر جلد بلوچستان کا دورہ اور مشاورت کریں گے ۔ جنوبی وزیرستان کی ترقی کیلئے خصوصی پیکیج تیار کریںگے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان اور ان کی کابینہ کے ارکان نے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں دلچسپی لینے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔