Thursday, 25 April 2024, 07:00:08 am
وزیراعلیٰ سندھ کی بارش سے متاثرہ علاقوں کیلئے70 کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری
September 11, 2020

سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے سندھ کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کام کیلئے ستر کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری دی ہے ۔

انہوں نے اس رقم کی منظوری آج کراچی میں صوبے کے بارش سے متاثرہ تمام ضلعوں میں امدادی کام کے بارے میں ایک اجلاس میں دی ۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ بارش سے متاثرہ علاقوں میں خوراک ، مچھر دانیاں ، خیموں کی فراہمی اور جانوروں کے چارے کی تقسیم جیسے مناسب اقدامات کئے جائیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.