Friday, 20 September 2019, 10:58:33 am

مزید خبریں

 
پاکستان نے بھارتی فسطائیت اور آر ایس ایس کے نظریے کو بے نقاب کردیا ہے، تجزیہ کار
September 11, 2019

معروف تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی فسطائیت اور آر ایس ایس اور بی جے پی کے نظریے کو دنیا کے سامنے کامیابی کے ساتھ بے نقاب کردیا ہے۔

انہوں نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری پر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر میں مداخلت کرے کیونکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی سے پوری دنیا متاثر ہوگی۔

بین الاقوامی امور کے ماہر ڈاکٹر زاہد انور خان نے کہا کہ پاکستان سفارتی سطح پر کشمیری بھائیوں کی ہر ممکن مدد کررہا ہے۔

دفاعی تجزیہ کار اکرام اللہ بھٹی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا مشترکہ اعلامیہ کشمیریوں اور مسلم امہ کیلئے باعث راحت ہے۔