Saturday, 20 April 2024, 02:03:38 pm
پاکستان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی جانب مبذول کرائی
September 11, 2019

پاکستان نے انسانی حقوق کونسل اورانسانی حقوق کی تنظیموں کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ماہ کی پانچ تاریخ کے بعد انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی طرف مبذول کرائی ہے۔جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل میں پچاس سے زائد ممالک کی طرف سے مشترکہ بیان میں کہاگیاہے کہ انسانی حقوق کی ہائی کمشنرمچل بیچلٹ کی جانب سے کشمیریوں کے انسانی حقوق کے بارے میں تشویش جائز ہے اورہم اس کی تائید کرتے ہیں۔بیا ن میں کہاگیاہے کہ عالمی برادری کواقوام متحدہ کے منشور، سلامتی کونسل کی قراردادیں ، بین الاقوامی قوانین کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے عوام کے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ اوراحترام خصوصاً زندہ رہنے کے حق ،آزادی اورسلامتی خصوصاً کرفیو اورمواصلاتی رابطوں کی بندش کے فوری خاتمے اورحراست میں لئے گئے بے گناہ لوگوں کی رہائی اورطاقت کے استعمال کوروکاجائے اور جموں وکشمیر میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کی طرف سے روزانہ رپوٹنگ کی جائے۔اُدھر پاکستان نے ا ن ملکوں کاشکریہ ادا کیا جوکشمیری عوام کی حمایت میں مشترکہ بیان کاحصہ ہے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.