Friday, 20 September 2019, 10:17:28 am
وزیرمذہبی امورکا فیس واپس لینے کے حوالے سے سعودی عرب کے فیصلے کا خیرمقدم
September 11, 2019

فائل فوٹو 

مذہبی امور کے وزیر پیر نورالحق قادری نے دوبارہ عمرے کی ادائیگی پر دوہزار ریال فیس واپس لینے کے حوالے سے سعودی عرب کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

انہوں نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہاکہ سعودی عرب کی حج وعمرہ کی وزارت نے ہمیں سرکاری طور پر اس اعلان کے بارے میں مطلع کے اہے جو ایک خوش آئند قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب کے اس اعلان کو سراہتے اور اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔