Friday, 20 September 2019, 10:15:00 am
وزیرخارجہ جنیوا کا تین روزہ دورہ کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد پاکستان واپس روانہ
September 11, 2019

فائل فوٹو

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی جنیوا کا تین روزہ دورہ کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد پاکستان واپس روانہ ہوگئے ہیں۔

انہوں نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کی اور نہتے کشمیریوں کا معاملہ موثر انداز میں پیش کیا۔

مقبوضہ کشمیر کے بارے میں 58 ممالک سے مشترکہ بیان پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے۔

جنیوا میں وزیراعظم کی خصوصی نمائندہ تہمینہ جنجوعہ ، سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے سفیر احمد وڑائچ ، اقوام متحدہ میں پاکستان کے قائمقام مستقل نمائندے طاہر حسین اندرابی ، پاکستانی سفارتخانے کے اعلیٰ حکام نے وزیرخارجہ کو رخصت کیا۔