Wednesday, 24 April 2024, 09:24:36 am
وزیراعظم جلدطورخم سرحد 24گھنٹےکھلارکھنےکاباضابطہ افتتاح کریں گے:محمودخان
September 11, 2019

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ طور خم سرحد 24 گھنٹے کھلا رکھنے سے تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

 پشاور میں ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جلد باضابطہ  طور پر سرحد کھولنے کا افتتاح کریں گے۔

 انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف پاکستا ن اور افغانستان کے عوام کےلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ وسط ایشیائی ملکوں کے ساتھ  تجارت کو بھی فروغ ملے گا۔

 طور خم سرحد اس ماہ کی دو تاریخ سے آزمائشی بنیادوں پر چوبیس گھنٹے کھلی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.