Thursday, 19 September 2019, 04:51:11 am
وزیراعظم دنیا بھر میں سفیر کی حیثیت سے کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، معاون خصوصی اطلاعات
September 11, 2019

فائل فوٹو

اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان دنیا بھر میں سفیر کی حیثیت سے کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔

بدھ کے روز مختلف ٹویٹس میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وہ جمعہ کو مظفرآباد میں عوامی اجتماع میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کریںگے۔

انہوں نے سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ مسئلہ کشمیر پر سیاست سے اجتناب کریں۔