Friday, 29 March 2024, 01:58:55 pm
نیا بلدیاتی نظام عوام کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی لائےگا:وزیراعظم
September 11, 2019

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی طرف سے متعارف کرایا جانے والا نیا بلدیاتی نظام عوام کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی لائے گا۔

وہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں متعارف کرائے جانے والے نئے بلدیاتی نظام سے متعلق بدھ کےروز اسلام آباد میں ایک اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

عمران خان نے کہا کہ اس نئے نظام کے تحت مقامی طور پر منتخب نمائندے مکمل طور پر بااختیار ہوں گے تاکہ انہیں اپنے علاقوں کی ترقی اور مسائل کے حل میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ماضی کی نسبت نئے نظام میں ترقیاتی فنڈز مقامی سطح پر منتقل کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی جس سے عوام کے بنیادی مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ نئے نظام کے تحت فنڈز کی بلا تفریق تقسیم بھی یقینی بنائی جائے گی اور ذاتی پسند یا نا پسند کی بنیاد پر مخصوص علاقوں کو فنڈز دینے کی روش ختم ہوگی۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.