Saturday, 20 April 2024, 05:56:07 am
قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں آزاد وطن کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا:بزدار
September 11, 2019

 پنجاب کےوزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں کےلئے آزاد وطن کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔

 آج (بدھ) اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم آج ایک آزاد قوم کی حیثیت سے زندگی بسر کررہے ہیں کیونکہ قائداعظم محمد علی جناح ایک اصول پسند اورجراتمند رہنما تھے۔

 انہوں نے کہاکہ قائدا عظم کا اتحاد، ایمان اور تنظیم کا نصب العین ملک کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے اور پاکستان ان کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہوکر تمام بحرانوں سے نجات حاصل کرسکتا ہے۔

(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.