Friday, 20 September 2019, 10:36:37 am
حماد اظہر کا مالی جرائم کیخلاف جنگ میں عالمی برادری کیساتھ ملکر کام کرنے کا عزم
September 11, 2019

فائل فوٹو

اقتصادی امور ڈویژن کے وزیر محمد حماد اظہر نے منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی معاونت اور دیگر مالی جرائم کے خلاف جنگ میں عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار بنکاک میں ایف اے ٹی ایف کی ایشیا بحرالکاہل مشترکہ گروپ کے ساتھ براہ راست اجلاسوں میں کیا جن میں ایف اے ٹی ایف لائحہ عمل پر پاکستان کی پیشرفت پر بات چیت کی گئی۔

وفد نے ایف اے ٹی ایف لائحہ عمل کے بارے میں موثر انداز میں پاکستان کی پیشرفت کو پیش کیا اور ایشیا بحرالکاہل مشترکہ گروپ کو معلومات اور وضاحت پیش کی۔

وفاقی وزیر نے بین الاقوامی سطح پر منی لانڈرنگ کے انسداد اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے اقدامات پر عملدرآمد کرنے کے پاکستان کے پختہ عزم کا اطہار بھی کیا۔

ایف اے ٹی ایف کے طریقہ کار کے مطابق ایشیا بحرالکاہل مشترکہ گروپ اگلے مہینے کی تیرہ تاریخ کو پیرس میں ایف اے ٹی ایف اور ورکنگ گروپ کے اجلاسوں میں اپنی رپورٹ پیش کریگا۔