Wednesday, 24 April 2024, 07:52:00 am
دنیامقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے مظالم کونظراندازنہیں کرسکتی:صدر
September 11, 2019

صدرڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ دنیامقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے مظالم کونظراندازنہیں کرسکتی۔

انہوں نے ایک ٹوئیٹ میں بھارت کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کے اعدادوشمار کاحوالہ دیا جس کے مطابق 95ہزارسے زائدافراد کوشہید، بیس ہزار سے زائد خواتین کو بیوہ کردیاگیا ہے، چھ ہزار سے زائداجتماعی قبریں، آٹھ ہزار سے زائدجبری گمشدگیاں اورچھ ہزار سے زائد کشمیری پیلٹ گن سے زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں45فیصد آبادی کونفسیاتی مسائل کاسامناہے۔صدرڈاکٹرعارف علوی نے کہاکہ کشمیری آزادی چاہتے ہیں۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.