Thursday, 25 April 2024, 08:59:29 pm
بیرونی چیلنجوں سےنمٹنا اورمعاشی صورتحال میں بہتری حکومت کی ترجیحات ہیں: وزیرخارجہ
September 11, 2019

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بیرونی چیلنجوں سے نمٹنے سمیت داخلی سلامتی اورمعاشی صورتحال میں بہتری پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی ترجیحات ہیں۔سنٹر فار سکیورٹی پالیسی جنیوا میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت علاقائی سلامتی کو در پیش چیلنجوں کے باوجود کثیر الجہتی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہا پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے تاہم اسے بھارت کی طرف سے مشرقی سرحد پر شر انگیز سرگرمیوں کا سامنا ہے جو پاکستان کے خلاف مذموم عزائم رکھتا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان تنہا کشمیر کا مسئلہ اجاگرنہیں کررہا بلکہ یورپی پارلیمنٹ ،برطانوی پارلیمنٹ ،اسلامی تعاون تنظیم، ایمنسٹی انٹرنیشنل ، ہیومن رائٹس واچ، واشنگٹن پوسٹ اور نیویارک ٹائمز بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کررہے ہیں۔

ادھر اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کے یکطرفہ اقدام سے اس کا سیکولر ازم کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے اور اس سے دو قومی نظریے کی تجدید ہوئی جس کے تحت قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت نے پاکستان معرض وجود میں آیا تھا۔ ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ قائداعظم کے اس نصب العین کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے آج بھرپور اظہارہورہاہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.