Friday, 19 April 2024, 09:16:34 pm
عرب لیگ کی مقبوضہ مغربی کنارے کے حصوں کو اسرائیل میں شامل کرنے کےمنصوبے کی مذمت
September 11, 2019

عرب لیگ کے وزرائے خارجہ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی طرف سےمقبوضہ مغربی کنارے کے حصوں کو اسرائیل میں شامل کرنے کے منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے اسے جارحیت قرار دیا ہے جس سے فلسطینیوں کے ساتھ امن معاہدے کےامکانات معدوم ہوجائیں گے۔

قاہرہ میں ایک اجلاس کے بعد وزرا خارجہ نے کہا کہ یہ ایک خطرناک اقدام اور دانستہ طور پر عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب نے نیتن یاہو کے بیان کی مذمت کی ہے اور اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔قطر نے دو ریاستی امن حل کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ ادھر اردن کے وزیر خارجہ Ayman Safadi نے نتین یاہو کے منصوبے کو کشیدگی بڑھانے کااقدام قرار دیا ہے۔تحریک آزادی فلسطین کے ایک اعلی عہدیدار حنان Ashrawi نے ٹویٹر پر کہاہے کہ اسرائیلی رہنما تاریخی فلسطین پر عظیم اسرائیل قائم کرنا چاہتے ہیں اور نسل پرستی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.