Friday, 29 March 2024, 05:18:21 pm
عدلیہ قانون اورآئین کےمطابق اپنا کرداراداکرنےکیلئےپرعزم ہے:چیف جسٹس
September 11, 2019

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ عدلیہ قانون اور آئین کے مطابق اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ آج سپریم کورٹ اسلام آباد میں نئے عدالتی سال کے آغاز کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زیر التوا مقدمات کا بوجھ کم کرنے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نیکہا کہ سستا اور فوری انصاف کی فراہمی کیلئے ملک کے 116 اضلاع میں ماڈل کورٹس قائم کی گئیں ہیں۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اٹارنی جنرل نے کہا کہ موجودہ چیف جسٹس نے فوری انصاف کی فراہمی پر توجہ مرکوز کررکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف نے بھی پاکستان کے عدالتی نظام پر اعتماد کااظہار کیا ہے۔

 

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.