Monday, 18 November 2019, 11:00:47 am
عدلیہ قانون اور آئین کے مطابق اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے،چیف جسٹس
September 11, 2019

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ عدلیہ قانون اور آئین کے مطابق اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

بدھ کے روز سپریم کورٹ اسلام آباد میں نئے عدالتی سال کے آغاز کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زیرِ التوا مقدمات کا بوجھ کم کرنے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کیلئے ملک کے 116 اضلاع میں ماڈل کورٹس قائم کی گئیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی کوئٹہ اور کراچی رجسٹری میں فوجی مقدمات کی تعداد صفر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اسلام آباد میں فوجی مقدمات کو چند روز میں نمٹا دیا جائے گا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ایک تحقیقی مرکز قائم کیا جائے گا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اٹارنی جنرل نے کہا کہ چیف جسٹس عوام کو انصاف کی فراہمی پر توجہ دے رہے ہیں اور اس مقصد کیلئے ماڈل کورٹس قائم کی گئی ہیں۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ ماڈل کورٹس نے رواں سال سولہ ہزار سے زیادہ مقدمات نمٹائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی عدالت انصاف نے بھی پاکستان کے عدالتی نظام پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔