وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ یوم آزادی سے ترک شہریوں کے لئے مفت آن لائن ویزہ سہولت دستیاب ہو گی۔
انہوں نے اتوار کے روز اسلام آباد میں ترک سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاجی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے ترک شہریوں کو پاکستان آمد میں آسانی ہو گی۔
فریقین نے پاکستانی پولیس افسروں کو تربیت کے لئے ترکیہ بھیجنے کے علاوہ سکیورٹی، پولیس اور سول آرمڈ فورسز کے شعبوں میں تعاون مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا۔
ملاقات میں ترکیہ کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور اس سلسلے میں معاہدے کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔
ترکیہ کے سفیر نے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کی۔