Saturday, 20 April 2024, 12:39:34 pm
پاک بحریہ نے بھارتی بحری جہاز کے عملے کے 9 ارکان کو بچا لیا
August 11, 2022

پاک بحریہ نے بھارتی بحری جہاز JAMNA SAGAR کے عملے کے نو ارکان کو بچا لیا ہے جو گوادر کے قریب بحریہ عرب میں ڈوب گیا۔پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان میری ٹائم انفارمیشن سینٹر کو JAMNA SAGAR سے مشکل میں پھنسنے کی ٹیلی فون کال موصول ہوئی اور پھر ڈوبنے والے بحری جہاز پر پھنسے عملے کو ضروری امداد فراہم کرنے کے لئے قریبی تجارتی جہاز ایم ٹی KRUIBEKE کو درخواست کی۔تجارتی جہاز نے عملے کے نو افراد کو بچا لیا اور اپنی اگلی بندرگاہ، دبئی کا سفر جاری رکھتے ہوئے عملے کو وہاں اتار دیا۔اسی دوران پاک بحریہ کا جہاز بھی دو ہیلی کاپٹروں کے ساتھ وہاں پہنچ گیا اور عملے کے ایک رکن کی لاش کو تلاش کر لیاجو جہاز ڈوبنے کے وقت سے پہلے سے ہی لاپتہ تھا۔لاش کو نکال کر مزید کارروائی کیلئے پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ادارے کے حکام کے حوالے کر دیا گیا۔پاک بحریہ کی جانب سے تلاشی اور امداد کی کامیاب کارروائی سمندر میں زندگی کے تحفظ کے پاک بحریہ کے عزم کا عملی مظہر ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.