Friday, 29 March 2024, 02:47:47 am
ترکی کی مشرقی بحیرہ روم میں توانائی کی تلاش کے حقوق کیلئے قابل قبول قواعدوضوابط طے کرنے کی اپیل
August 11, 2020

ترکی کے صدررجب طیب اردوان نے مشرقی بحیرہ روم میں توانائی کی تلاش کے حقوق کیلئے ایک قابل قبول قواعدوضوابط طے کرنے کی اپیل کی ہے۔

انقرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ترکی تنازعہ بات چیت سے حل کرنے کے لئے تیارہے۔صدراردوان نے کہاکہ جب تک اس معاملے پر باہمی اتفاق رائے نہیں ہوجاتاترکی اپنے منصوبوں پرعملدرآمد کرتا رہے گا اور سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.