Saturday, 19 September 2020, 09:02:09 am
پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی اور بنیادی حقوق حاصل ہیں،صدر
August 11, 2020

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق اور آئین کے تحت مکمل طور پر مذہبی آزادی اور بنیادی حقوق حاصل ہیں۔

انہوں نے منگل کے روز اسلام آباد میں اقلیتوں کے عالمی دن کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سماجی مساوات کے اصولوں کے بغیر جدید اسلامی ریاست کا تصور نا مکمل ہے۔
انہوں نے تمام برادریوں پر زور دیا کہ وہ ملک کو مضبوط بنانے اور دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے متحد رہیں۔
صدر نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کے دوران ضرورتمند افراد میں مذہب اور عقیدے کے امتیاز کے بغیر دو سو ارب روپے کی تقسیم سے حکومت کی حسن کارکردگی کی عکاسی ہوتی ہے۔