Friday, 19 April 2024, 10:26:21 pm
ملک میں کورونا وائرس کی وبا پر بڑی حد تک قابو پالیا گیا ہے:اسد عمر
August 11, 2020

منصوبہ بندی  اور ترقی کے وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت کے درست فیصلوں اور عوام کے تعاون سے ملک میں کورونا وائرس کی وبا پر  بڑی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔

 منگل کے روز اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کا  پتہ لگانے،سمارٹ لاک ڈاون اور عوامی آگاہی سے متعلق  حکومت کی مسلسل پالیسیوں نے انتہائی مختصر وقت میں اس وبا کی روک تھام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے ملک بھر میں دوہزار تین سو پچاس لاک ڈاون لگائے اور اس وقت بیس اضلاع میں 85 سمارٹ لاک ڈاون ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اب وبا سے متاثر مخصوص علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاون کی جانب بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ سات ہزار سے زائد مریض ہیں اورحکومت ان کےلئے گھروں میں آئسو لیشن کا انتظام کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

 منصوبہ بندی کے وزیر نے کہا کہ لوگوں کی اکثریت نے قواعد و ضوابط کی پابندی کی جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ نے بھی وبا سے متعلق لوگوں کو پیغامات پہنچانے کےلئے موثر عوامی آگاہی مہم چلائی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.